ابوجا(آئی این پی+اے ایف پی )نائیجریا میں پٹرول کے ایک کنویں پر حملے کے بعد لگنے والی آگ سے 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجریا کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ کراس ریور میں پٹرول کے ایک کنویں پر حملے کے بعد لگنے والی آگ سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔پولیس افسر حافظ عینووا نے بتایا ہے کہ کنویں میں لگنے والی آگ سے بے شمار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔ بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ فی الحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے لیکن " نائجر ڈیلٹا انتقام" نامی ایک گروپ پٹرول کے وسیع ذخائر رکھنے والے ڈیلٹا علاقے میں وقتافوقتا حملے کر رہا ہے ۔ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔نائیجیریا میں خاتون کے مسجد میں خود کش حملے میں 8نمازی شہید اور 5زخمی ہوگئے۔