اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں سب چیزیں واضح ہو چکی ہیں لیکن ان کی اب بھی تسلی نہیں ہوئی تو عدالت سے درخواست کروں گا نواز شریف کو طلب کیا جائے، میں خود ان پر جرح کروں گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں نے اپنی زندگی میں اتنی بے شرم حکومت نہیں دیکھی جو اپنا اقتدار بچانے کیلئے ملک کو داﺅ پر لگا رہی ہے۔ جو جے آئی ٹی کو گالی دے رہا ہے وہ سپریم کورٹ کو گالی دے رہا ہے۔ ملک و قوم کے علاوہ جمہوریت کے بہترین مفاد میں بھی یہی ہے وزیر اعظم فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔