.رواں سال صرف 519پاکستانیوں کو جرمنی میں پناہ کی اجازت ملی: رپورٹ

برلن( این این آئی)جرمنی میں اس سال کے آغاز سے لیکر جون کے آخر تک 15 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے پناہ کی درخواست دی ہیں تاہم 14 ہزار سے زائد پاکستانیوں کی درخواستیں مستردکردی گئیں جبکہ صرف 519افرادکو پناہ کی اجازت ملی ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے وفاقی دفتر برائے تارکین وطن و مہاجرت ’’بی اے ایم ایف ‘‘ نے کہاکہ اس دوران پندرہ ہزار میں سے 519 پاکستانی شہریوں کو جرمنی میں رہنے کی اجازت ملی جب کہ باقی تمام پاکستانیوں کی پناہ کی درخواست خارج کر دی گئی۔ بی اے ایم ایف کے جاری کردہ اس سال کے پہلے چھ ماہ کے اعدادوشمار کے مطابق جائزہ لیا جائے تو ان فیصلوں میں 309 پاکستانی شہری ایسے تھے جنھیں جرمنی میں بین الاقوامی اور جرمن قوانین کے مطابق تسلیم شدہ مہاجر کے طور پر پناہ دی گئی تھی۔ 65 پاکستانیوں کو اس سال جرمنی میں عارضی تحفظ فراہم کیا گیا جب کہ 145 پاکستانیوں کو دیگر وجوہات کی بنا پر جرمنی سے ملک بدری کرنے پر پابندی لگا دی گئی . بی اے ایم ایف کے ان اعدادوشمار کے مطابق یہ ادارہ مزید 4500 پاکستانی تارکین وطن کی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نھیں کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...