کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ایجنسیاں) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنا ملکی مفاد میں نہیں منتخب حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مخالفت کرینگے۔ پانامہ عملداری کیس اس وقت سپریم کورٹ میں ہے اس کا جو بھی فیصلہ آئے گا قبول کرینگے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ عدالتی فیصلے کا انتظار کریں جے آئی ٹی کی سفارشات کو مسترد اور انہیں سازش قرار دیتے ہیں کسی فرد واحد کی وزیراعظم بننے کی خواہش پر منتخب حکومت کو ختم نہیں کیا جا سکتا ایسا نہ ہو وہ وزیراعظم بننے کی خواہش دل میں لے کر اگلے جہاں چلے جائیں انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ سیکرٹری میں بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات بدنیتی پر مبنی ہیں جے آئی ٹی ارکان نے حال اختیارات سے تجاوز کیا اور نامکمل رپورٹ پیش کی 60 دن میں 200 صفحات پر مشتمل رپورٹ بنانا ممکن نہیں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کہیں اور سے آئی جے آئی ٹی رپورٹ کی آڑ میں بعض عناصر اداروں کو ٹکراﺅ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم ٹکراﺅ کی صورتحال کے بالکل خلاف ہیں، جے آئی ٹی سربراہ نے اپنے کزن کی فرم سے خدمات حاصل کیں جو غیر قانونی ہیں جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ کی دسویں جلد منظر عام پر نہیں لائی جا رہی جس سے جے آئی ٹی کی کرڈ یبلٹی مشکوک ہو گئی ہے منتخب حکومت کو غیر جمہوری انداز سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو ہم اس کی بھرپور مخالفت کرینگے اور ملک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہوگا بڑی جدوجہد کے بعد ہمیں لولی لنگڑی جمہوریت حاصل ہوئی ہے میری تمام جماعت سے درخواست ہے اسے چلنے دیں جمہوریت کو ڈی ریل نہ کریں پانامہ کیس کا فیصلہ ہمارے حق میں بیشک خلاف ہم عدالت کا فیصلہ قبول کریں گے فرد واحد کی خواہشات پر منتخب حکومت ختم نہیں ہوں گی۔ صبح نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا جے آئی ٹی رپورٹ وزیراعظم کے خلاف سازش ہے جو جمہوری نظام کیلئے خطرناک ہے برے کا فیصلہ عوام پر ھوڑ دیا جائے۔2018ءمیں فیصلہ آ جائے گا 2018ءکا انتظار کر لیا جائے تو سب کیلئے بہتر ہو گا۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ایک شخص کو وزیراعظم بننے کی جلدی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان
جے آئی ٹی رپورٹ وزیراعظم کیخلاف سازش جمہوری نظام کیلئے خطرناک ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
Jul 18, 2017