بانی ایم کیو ایم کے ایک بار پھر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری، کیس کی مزید سماعت اکیس جولائی تک ملتوی

Jul 18, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)اے ٹی سی نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر پر بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے مقدمے کے مزید گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کر دئیے ہے۔پیر کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے پاک فوج کے خلاف اشتعال انگیز تقاریرسے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ایک بار پھر اشتہاری ملزم بانی ایم کیو ایم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور مقدمے کے مزید گواہوں کی طلبی کے سمن بھی جاری کر دئیے، کیس کی مزید سماعت اکیس جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں