;;;;ریکارڈ ٹمپرنگ کیس: چیئرمین ایس ای سی پی کی عبوری ضمانت میں 5روز توسیع

Jul 18, 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رےکارڈ ٹمپرنگ کےس مےں نامزد چےئرمےن اےس ای سی پی ظفر حجازی کی عبوری ضمانت مےں پانچ روز کی توسےع کرتے ہوئے کےس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ چوہدری شوگر ملز رےکارڈ ٹمپرنگ کی سماعت سپےشل جج سےنٹرل کے جج ملک نذےر نے کی۔ چےئرمےن اےس ای سی پی کے وکیل نے ظفر حجازی کی عبوری ضمانت مےں توسےع کی درخواست دائر کی جس مےں عدالت نے پانچ روز کی توسےع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ قبل ازےں چےئرمےن اےس ای سی پی ظفر حجازی نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ سے چار روز کی راہداری ضمانت حاصل کی تھی جس مےں انہوں نے موقف اختےار کےا تھا کہ ان کے موکل کا گردہ ٹرانسپلانٹ ہوچکا ہے اگر انہےں گرفتار کےا گےا تو ان کے صحت کے لےے درست نہےں ہو گا۔ واضح رہے کہ پانامہ پےپرز سکےنڈل کی تحقےق کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ مےں سپرےم کورٹ کو بتاےا تھا کہ چےئرمےن اےس ای سی پی نے چوہدری شوگر مل کے رےکارڈ مےں ٹمپرنگ کی اور اس مقصد کے لےے انہوں نے اپنے ماتحت افسروں پر دباﺅ ڈالا تھا۔
ریکارڈ ٹمپرنگ کیس

مزیدخبریں