اسپاٹ فکسنگ اسیکنڈل ، شرجیل خان کیس کی سماعت مکمل ہوگئی

Jul 18, 2017

لاہور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ سیکنڈل میں مبینہ ملوث شرجیل خان کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، فریقین کو 29 جولائی تک تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا ہے کہ ہم اب تک کی جرح اور سماعت سے مطمئن ہیں، ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی شرجیل خان کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کرسکا۔ اس کیس میں دونوں فریقین نے بڑے احسن انداز میں حصہ لیا، رونی فلینیگن نے کرنل اعظم کا بیان پڑھ کر اپنا بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے گواہوں نے کوشش کی ہے کہ وہ کرنل اعظم کا بیان پڑھ کر بیان دیا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ اگر پی سی بی کی کہانی درست ہے تو پھر فکسنگ ہوئی ہے، ہم یہ کہتے ہیں کہ پی سی بی کی کہانی مفروضوں پر مبنی ہے، ہم نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ شرجیل خان کو آفر ہوئی مگر شرجیل بتانے میں تاخیر کا شکار ہوئے، دونوں فریقین 29 جولائی تک اپنے تحریری جوابات جمع کروائیں گے، فریقین کے تحریری جواب جمع ہونے کے 30 دن کے اندر ٹربیونل اپنا فیصلہ سنائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانورنی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے ہمارے خیال میں یہ کیس مکمل ہوگیا اور اب صرف فیصلہ آنا باقی رہ گیا ہے، شرجیل خان بہت سی چیزیں خود تسلیم کر چکے ہیں۔ شرجیل خان کے خلاف ثبوت واضح ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ بچ نہیں سکیں گے۔

مزیدخبریں