لاہور (کلچرل رپورٹر) کوک سٹوڈیو اگست کے اوائل میں 10واں سیزن متعارف کرانے کےساتھ منفرد سنگ میل عبور کررہا ہے۔ یہ اہم سنگ میل جشن آزادی کی 70 ویں سالگرہ سے مناسبت رکھتا ہے۔ کوکاکولا پاکستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا کہ ایک دہائی قبل اس مشکل سفر کے آغاز کے ساتھ ہم طویل فاصلہ طے کرچکے ہیں۔ پچھلے سالوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے ہم اس بات پر انتہائی فخر محسوس کرتے ہیں کہ کوک سٹوڈیو غیرمعروف اور کم شہرت یافتہ موسیقاروں کو قومی دھارے میں لانے کے قابل ہوگیا ہے۔