فلم بنانے سے زیادہ ریلیز کرنا مشکل کام ہے: سہیل خان

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمسازسہیل خان نے کہاہے کہ فلم بنانے سے زیادہ ریلیزکرنا مشکل کام ہے، فلم کو پلاننگ کے ساتھ ریلیز نہ کیا جائے تو پروڈیوسرکو نقصان کے خدشات ہوتے ہیں ۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ میں نے حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی فلم شورشراباکی نمائش عید الفطر پرم¶خرکردی تھی کیونکہ دوپاکستانی اورپانچ انگریزی فلمیں میدان میںآگئی تھیں ۔ میں شورشراباکواپنی پلاننگ کے تحت ریلیزکروں گا۔انکاکہناتھاکہ فلم کاٹائٹل سانگ شورشرابا اور جینا تیرے نال کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ روز بروز انہیں سننے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں نے میوزک پرزیادہ توجہ دی ہے کیونکہ آج کے زمانے میں فلموں کے نغمات مقبول نہیں ہوتے۔ میں پرامید ہوں کہ فلم بین مذکور ہ فلم کوپسندکریںگے اوریہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...