غیر ملکی ٹورز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بہت یاد آتے ہیں: سرفراز احمد

Jul 18, 2017

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ غیر ملکی ٹورز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بہت یاد آتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کیلئے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کارکنوں نے سرفراز احمد پر پھول بھی نچھاور کئے۔چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان نے آئندہ بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ تقریب میں سرفراز احمد کو ایسوسی ایشن کی جانب سے ممبر شپ بھی دی گئی۔

مزیدخبریں