پیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ تسلیم کرنے کی پابند نہیں، پاناما کیس حتمی مراخل میں داخل ہوچکا، جس میں نواز شریف کی نااہلی کے امکانات واضح ہیں۔منگل کو لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شریف خاندان کے خلاف تمام حقائق سامنے آچکے ہیں، جے آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف بطور وزیراعظم کسی دوسرے ملک میں ملازمت بھی کرتے رہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ مریم نواز اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا دفاع نہیں کرسکیں جبکہ حسن اور حسین نواز کی آمدنی میں جس طرح اضافہ ہوا وہ جے آئی ٹی نے بتادیا،جے آئی ٹی کی رپورٹ مکمل حقائق پر مبنی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف سے کہیں زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔
سپریم کورٹ جے آئی ٹی کی رپورٹ تسلیم کرنے کی پابند نہیں:اعتزازاحسن
Jul 18, 2017 | 12:56