کراچی ( نیوزرپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے امیر مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ ایک بار پھر1970کی طرح قادیانی 2018کے انتخابات پر اثر انداز ہونے کیلئے ملک کی بعض سیاسی جماعتوں کو خفیہ فنڈنگ کے ذریعے کنٹرول کررہے ہیںاور یہ جماعیتیں اس رقم کو الیکڑانک میڈیا پر تشہیری مہم پر خرچ کرکے عوام میں اپنی مقبولیت کا تاثر دے رہی ہیں عوام کو ووٹ کی پرچی کے استعمال سے پہلے سیاسی جماعتوں کی قیادت کا عقیدہ ختم نبوت ضرور معلوم کرنا چاہیے،تحریک لبیک کے امید وار اپنی انتخابی مہم میں عوام میں ختم نبوت کے شعور کو اجاگر کرکے25جولائی کو قانون ناموس رسالت پر حملہ کی نیت سے ایوان میں پہنچنے والے ایسے امیدواروں کو ووٹ کی طاقت سے روک کر اپنا ایمانی فریضہ ادا کریں،وہ تحریک لبیک ضلع جنوبی کے قومی وصوبائی حلقوں کے امیدواروں اور انتخابی کمیٹی کے عہدے داروں سے خطاب کررہے تھے۔مفتی غلام غوث بغدادی نے کہا کہ ن لیگ نے غازی ممتاز قادری کے ساتھ جو ظلم کیا ہے اس کا حساب ابھی نہیں ہوا ہے،عمران خان نے اقتدار میں آکر قادیانیوں کومسلمان بنانے کا دعوی کیاہے،میڈیا اور عوام عمران خان سے قادیانیوں کے بارے میں انکی فکری سوچ معلوم کریں،بلاول سلمان تاثیر کے بارے میں جو رائے رکھتا ہے،اس کی وضاحت بھی ضروری ہے جبکہ لندن والے قائد کی قادیانیوں سے ہمدردی کوئی چھپی بات نہیں ہے،تاہم ان کے پرانے پیروکار پاکستان کے ٹیگ کے ساتھ انتخابی میدان میں ہیں۔
ن لیگ سے غازی ممتازقادری کا حساب لینا باقی ہے:مفتی غلام غوث بغدادی
Jul 18, 2018