ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ولادی میر پوٹین نے کہاہے کہ فٹبال عالمی کپ کی میزبانی کے دوران ان کے ملک کو تقریبا 2.5 کروڑ سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوٹین نے ان حملوں کے ذریعے کے بارے میں نہیں بتایا اور نہ یہ کہ آیا ان کارروائیوں کے پیچھے افراد کا ہاتھ تھا یا پروگرامز کا۔روسی صدر نے ان سائبر حملوں کی نوعیت کے بارے میں کسی معلومات کا انکشاف نہیں کیا جو ان کے مطابق عالمی کپ کے میچوں کے دوران واقع ہوئے۔واضح ہے کہ فٹبال عالمی کپ کا انعقاد 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں ہوا۔پوتین نے زور دے کر کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے زبردست طریقے سے ہائی الرٹ رہنے، آپریشن، تجزیے اور آگاہی کا بڑا ہاتھ ہے۔ ہم نے اپنی پوری طاقت کا استعمال کیا۔