20 سال میں فرانس کو 2مرتبہ عالمی چیمپیئن بنانے والا شخص

ملتان(سپورٹس ڈیسک)ڈائیڈیئر ڈیشیمپ ماسکو کے لزنیکی اسٹیڈیم میں انٹرویو دینے کے لیے داخل ہوئے تو وہ پہلی مرتبہ ایک ورلڈ چیمپیئن ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے سوالات کے جواب دینے کے لیے تیار تھے۔تاہم چند ہی لمحوں بعد انہیں ایک شور سا سنائی دیا اور ان کی ٹیم کے کھلاڑی 'ہم چیمپیئن ہیں' کا گانا گاتے ہوئے کمرے میں آ دھمکے اور کوچ کی سامنے والی میز پر چھلانگ لگا دی۔فرانس کی ٹیم نے کروشیا کو شکست دے کر 20سال بعد دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ دونوں مرتبہ فرانس کے چیمپیئن بننے کے پیچھے ایک ہی شخصیت کا مرکزی کردار رہا اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ ڈائیڈیئر ڈیشیمپ ہی ہیں۔ ڈیشیمپ فٹبال کی تاریخ میں محض تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جس نے ایک کھلاڑی اور پھر منیجر کی حیثیت سے عالمی کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...