مولانا فضل الرحمان خلیل کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

Jul 18, 2018

اسلام آباد (عمران مختار، دی نیشن رپورٹ) مولانا فضل الرحمن خلیل نے عام الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے سینئر رہنما اسد عمر نے فیس بک کے ذریعے بتایا کہ فضل الرحمن خلیل اپنے کئی ساتھیوں کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں اور وہ انتخابی مہم میں اس کیلئے کردار ادا کریں گے اسد عمر اسلام آباد حلقہ این اے 54 سے الیکشن لڑ رہے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مولانا حلقہ این اے 54 اور این اے 61 میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی حمایت بھی کریں گے۔ مولانا خلیل کا تعلق ڈیرہ اسمعیل خان سے ہے اور اپنے مذہبی گروپ انصار الامہ کی قیادت کرتے ہیں اسد عمر نے بتایا کہ مولانا خلیل کا نام فورتھ شیڈول میں شامل نہیں ہے مولانا خلیل دفاع پاکستان کونسل میںبھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں