بلوچستان ہائیکورٹ کے تین ججز کو مستقل کر دیا گیا، چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی نے حلف لیا

Jul 18, 2018

کوئٹہ (صباح نیوز) چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی نے مستقل ججوں سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب بلوچستان ہائیکورٹ کے آڈیٹوریم میں ہوئی جس میں ججز اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے مستقل کئے جانے والے تین ایڈشنل ججوں جسٹس ظیر الدین کاکڑ ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر احمد لانگو سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 9 ہو گئی۔

مزیدخبریں