25 جولائی کو پیپلز پارٹی کا سورج غروب ہو جائے گا: پیر پگاڑا

سانگھڑ/ کھپرو/ عمر کوٹ (اشفاق بھٹی/ منظور قائم خانی/ احمد خان آفریدی) سندھ میں زرعی پانی کا بحران ہے اور اس کی ذمہ دار پیپلز پارٹی کی سابق حکومت ہے جس سے چھٹکارا حاصل کر کے سندھ کو خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے ،ان خیالات کا اظہار حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑا نے سانگھڑ کے قریب جی ڈی اے کے پی ایس 46 کے امیدوار خلیفہ وریام فقیر خاصخیلی کی دعوت پر نواحی گاؤں اوڈ میں اپنے مریدوں عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہو تو جی ڈی اے کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کرو‘ پی پی 2013ء کے الیکشن میں دھاندلی سے کامیاب ہوئی تھی۔ کھپرو سے نامہ نگار کے مطابق سائیں نے اپنے مریدوں کو زیارت کرائی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو پیپلز پارٹی کا سورج غروب ہو جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...