مظفرآباد (صباح نیوز) آزادکشمیر میں نئے بلدیاتی ٹیکسز کو بیس دن کیلئے معطل کر دیا گیا۔ نظر ثانی کیلئے متعلقہ اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسر اور تاجر نمائندگان پر مشتمل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ کمیٹیاں بیس ایام کے اندر تمام ٹیکسز پر نظر ثانی کر کے حتمی سفارشات حکومت کو بھیجیں گی۔