آزاد کشمیر میں نئے بلدیاتی ٹیکسز 20 دن کیلئے معطل، نظرثانی کیلئے کمیٹیاں قائم

Jul 18, 2018

مظفرآباد (صباح نیوز) آزادکشمیر میں نئے بلدیاتی ٹیکسز کو بیس دن کیلئے معطل کر دیا گیا۔ نظر ثانی کیلئے متعلقہ اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر، چیف آفیسر اور تاجر نمائندگان پر مشتمل کمیٹیاں قائم کر دی گئیں۔ کمیٹیاں بیس ایام کے اندر تمام ٹیکسز پر نظر ثانی کر کے حتمی سفارشات حکومت کو بھیجیں گی۔

مزیدخبریں