شام میں بمباری جاری، 5بچوں ، 3خواتین سمیت 15جاں بحق

دمشق(این این آئی؍ اے ایف پی) شمالی شام میں فضائی حملے میں 5 بچوں 3 خواتین سمیت 15 شہری جاں بحق ہو گئے، درعا صوبہ کے نواحی گائوں عین الطینہ کو نشانہ بنایا 2 نعشیں جل گئیں۔ شام میں موجود امریکی فوج کے انخلاء کی خبروں کے جلو میں وائٹ ہاؤس نے باور کرایا ہے کہ جب تک شام میں ایران کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک امریکی فوج شام سے واپس نہیں بلائی جائے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے ایک بیان میں کہا کہ شام میں داعش اور پورے مشرق وسطیٰ میں ایرانی خطرہ موجود ہے خاتمے تک ہماری فوجیں شام میں موجود رہیں گی۔خیال رہے کہ شام میں موجود فوج کی واپسی کے حوالے سے امریکی حکومت کے متضاد بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔ گذشتہ اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ شام سے فوجیں واپس بلانے کی تیاری کر رہے ہیں مگر ان کے اس اعلان کے بعد پینٹا گون نے مزید دسیوں فوجی شمالی شام میں تعینات کردیے تھے۔واشنگٹن نے کرد فورسز کے زیرکنٹرول منبج شہر میں اپنے دو فوجی اڈے بھی قائم کیے ہیں۔ شامی حکومت نے ترجمان نے بتایا اسرائیل نے طلب میں النیرب ہوائی اڈے کے قریب بمباری کی امریکی حمایت یافتہ میرین ڈیموکریٹک فورسز نے اپنی خلائی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...