اسلام آباد (آئی این پی+ نیٹ نیوز) نگران وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے کہا ہے سابق حکومت نے جیلوں کے غسل خانوں کو کیوں ٹھیک نہیں کیا؟ نگران حکومت نے نواز شریف کو سہولتیں دینے سے متعلق شہباز شریف کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا سابق حکومت نے جیلوں میں جو غسل خانے دیئے وہی ہم دے سکتے ہیں، سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولتیں دے کر گئی وہی دی جا رہی ہیں۔ نگران وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے کہا معاملات بہتر کر کے قیدیوں کو سہولتیں دے رہے ہیں، شریف خاندان دس سالہ حکومت میں حالات کیوں بہتر نہ بنا سکا، سابق حکومت نے جیلوں کے غسل خانوں کو کیوں ٹھیک نہیں کیا؟ نگران حکومت نے نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے شہباز شریف کے خط کے جواب میں لکھا ہے سابق حکومت جو سہولیات اپنے دور میں دے رہی تھی نگران حکومت بھی وہ ہی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جوابی خط میں نگران حکومت نے کہا ہے سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولتیں دیکر گئی وہی سہولتیں اب بھی دی جارہی ہیں۔ سابق حکومت نے جیلوں میں جوغسل خانے دیئے تھے وہی نگران حکومت بھی دے گی۔ نگران وزیر قانون پنجاب ضیاء حیدر رضوی نے کہا ہے معاملات بہتر کر کے قیدیوں کو سہولتیں دے رہے ہیں، جیل کے غسل خانوں کی حالت اچھی نہیں تو سابق حکومت کو اس جانب توجہ دینی چاہئے تھی۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے نوازشریف کی شکایت پر جیل میں سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے خط لکھا تھا۔