اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آئی جی اسلام آباد کو 31 جولائی تک لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔ مسماۃ زینب زعیم خان نے اپنے بیٹے ا میر محمد عبداللہ کی بازیابی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے شہری رب نواز کی بازیابی کے مقدمہ میں ایس پی سی آئی اے کو ذاتی حیثیت میں آج بدھ کو طلب کر لیا ہے۔