نواز شر یف کو پوشیدہ کیوں رکھا جارہا ہے‘پرویز رشید بدسلوکی کی تحقیقات کرائی جائے: مشاہد اللہ

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے نواز شریف کی حاضری سے کیوں گریز کیا جارہا ہے‘ ہمیں یقین ہے جس تیز رفتاری سے نواز شریف کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے اسی تیز رفتاری سے اپیل کا فیصلہ بھی کیا جائیگا‘ فکر ہے جس رہنما کو دیکھنے کیلئے لوگ کھڑے رہتے تھے انہیں پوشیدہ کیوں رکھا جارہا ہے‘ 2013 سے 2018 تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی مجھے یہ بتایا جائے کس سیاسی رہنما پر ہم نے اس طرح کا مقدمہ چلایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سزا کی رفتار کے مطابق اپیل سننے کی رفتار بھی رکھی جائے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ نے مطالبہ کیا ہے نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سے ناروا سلوک کی تحقیقات کرائی جائیں، بدسلوکی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، نواز شریف پرویز مشرف کی طرح بھاگے نہیں، بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر گرفتار دینے آئے تھے۔ جیل میں بھی نواز شریف سے بدترین رویہ روا رکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...