قومی تعلیم پالیسی2018تیارکرلی نگراں وزیرتعلیم کی وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کو بریفنگ

Jul 18, 2018

اسلام آباد (آئی این پی)نگراں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت یوسف شیخ نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کو وزارت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وفاقی وزیر یوسف شیخ نے وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی تعلیم پالیسی 2018تیار کرلی گئی ہے، قومی نصاب کونسل کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے، مستونگ متاثرین کے بچوں کو پیشہ وارانہ کورسز میں شامل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزیدخبریں