اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے والوں کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔ اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تفصیلات افشا کرنے پر دس لاکھ روپے جرمانہ ہو گا اور ایک سال سزا بھی ہو گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت اثاثے ظاہر کرنے والوں کی معلومات خفیہ رکھنے کی ضامن ہے۔