مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کیخلاف درج مقدمات میں سے دہشت گردی کی دفعات ختم کر دیں: نگراں وزیر داخلہ

اسلام آباد(صباح نیوز) نگراں وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کے خلاف درج مقدمات میں سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت جاوید نے کہاکہ وہ ریلی کی وجہ سے درج مقدمات میں گرفتاریاں نہ کرنے کا حکم دے چکے ہیں اور کچھ کارکنوں کو فوری طور رہا بھی کردیا گیا تھا۔ پنجاب پولیس نے جمعہ کو لاہور میں ریلی نکالنے پر پی ایم ایل این کے مرکزی صدر شہباز شریف سمیت پارٹی کے کئی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کئے تھے۔ درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل تھیں۔پنجاب کی سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں 12 مقدمات درج ہیں جن میں دہشت گردی، کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ درج مقدمات میں جن رہنماوں کو بطور ملزم نامزد کیا گیا ہے ان میں شہباز شریف کے علاوہ ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز، سردار ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، مخدوم جاوید ہاشمی، طلال چودھری، راجہ ظفر الحق، مشاہد حسین سید، مصدق ملک، سائرہ افضل تارڑ، عظمی بخاری، میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید اور کئی مرکزی و مقامی رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...