چیف جسٹس ،آرمی چیف کی تصاویر لگانے پرنااہل پی ٹی آئی امیدوارکوالیکشن لڑنے کی اجازت

اسلام آباد/ لاہور/ جھنگ (ایجنسیاں + وقائع نگار خصوصی + نامہ نگار) سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو این اے 67 جہلم الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔ عدالت نے مسلم لیگ ن کی امیدوار سابق وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی کیلئے درخواست مسترد کردی۔ فواد چوہدری کے مد مقابل امیدوار درخواست گزار سے عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کاغذات نامزدگی کے وقت اعتراض دائر نہیں کیا، نئی درخواست کے بجائے اپیل مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کرنا چاہیے تھا۔ سائرہ افضل تارڑ کی نااہلی کی درخواست مخالف امیدوارشوکت علی بھٹی نے دائرکی تھی جس پر موقف اختیارکیا گیا کہ سائرہ افضل تارڑنے بنک اکائونٹس ظاہرنہیں کیے۔ عدالت کے استفسار پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ میرے پاس سائرہ افضل کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیل نہیں جبکہ سائرہ افضل تارڑنے اپنے نام زمین بھی زیادہ بتائی ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اگر سائرہ افضل اراضی کم بتاتیں تومسئلہ ہوتا،زیادہ بتادی تومسئلہ نہیں۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 53 گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر چیمہ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ناصر چیمہ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔ الیکشن کمشن نے بینرز پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر شائع کرنے پر ناصر چیمہ کو انتخابات لڑنے سے روک دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے پی پی 126 سے امیدوار راشدہ یعقوب شیخ اوران کے شوہر شیخ یعقوب کو نا اہل قرار دے دیا۔ جسٹس امیر الدین خان اور ساجد محمود بھٹی نے بنک ڈیفالٹر ہونے پرنااہلی کافیصلہ برقرار رکھتے ہوئے راشدہ یعقوب شیخ اور ان کے شوہر شیخ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا۔ راشدہ یعقوب حلقہ پی پی 126 سے پی ٹی آئی کی امیدوار تھیں۔راشدہ یعقوب شیخ کا کہنا تھا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر ابوالحسن انصاری کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ہائیکورٹ نے اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف ایک ہی نوعیت کی دو الگ الگ درخواستیں مسترد کر دیں اور مولانا محمد احمد لدھیانوی کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت کو برقرار رکھا ہے۔ این اے 115اور پی پی 126 جھنگ سے مولانا احمد لدھیانوی کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فدا حسین نے الگ الگ درخواستیں دائر کی۔گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ناصر چیمہ کے بیٹے جمال ناصر چیمہ نے الیکشن کمشن کو نئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 37لاکھ 30 ہزار روپے جمع کروادئیے ہیں اور ہائی کورٹ کی طرف سے اجازت ملنے کے باوجود ناصر چیمہ کی بجائے اب ان کا بیٹا الیکشن لڑے گا۔ الیکشن کمشن نے واضح کیا کہ جمال ناصر چیمہ کے انتخابی نشان کی تبدیلی کے باعث بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی ہوگی جس کے اخراجات لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق امیدوار سے ہی وصول کئے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے چودھری ناصر چیمہ کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ خود یا ان کا بیٹا جو بھی الیکشن لڑنا چاہے اسے پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائیگا، چنانچہ لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے اجازت ملنے کے باوجود ناصر چیمہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...