لاہور (سپیشل رپورٹر) صدر آزاد کشمیر سردار سعود خان کل بروز جمعرات 19 جولائی کو کشمیر حق خود ارادیت کانفرنس میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ کانفرنس ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں ساڑھے دس بجے ہو رہی ہے جس کا اہتمام نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔