روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید 27 پیسے مہنگا، انٹربنک ریٹ 128.26 رہا

لاہور (کامرس رپورٹر) نگران حکومت کی طرف سے روپے کی بے قدری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ ڈالر مزید 27 پیسے مہنگا ہو گیا۔ انٹر بینک مارکیٹ میں 128 روپے 26 پیسے کا ہو گیا اور دو روز میں ڈالر 5.5 فیصد مہنگا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 128 روپے 75 پیسے تک فروخت ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 128 روپے 26 پیسے رہی۔ دو روز میں ڈالر 6 روپے 72 پیسے مہنگا ہو چکا ہے جبکہ نگران حکومت کے دور میں صرف پانچ ہفتے میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 12 روپے 65 پیسے کی کمی ہو چکی ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 130 روپے 50 پیسے تک پہنچ گئی ہے جو کہ پیر کو 128 روپے 75 پیسے تھی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق روپے کی قدر میں کمی مارکیٹ میں طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ہو رہی ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے بیرونی کھاتوں میں عدم توازن کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...