بورے والا(نامہ نگار)الیکشن 2018ئ،امیدواروں کی جانب سے انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزیاں جاری،بلدیاتی نمائندوں نے کھلم کھلا انتخابی مہم میں پسندیدہ امیدواروں کی حمایت شروع کر دی،نواحی بستیوں میں ووٹر ز کی منڈیاں سج گئیں،غریب،مزدور اور مفلس افراد نے نوٹوں کی چمک پر ضمیر کا سودا شروع کر دیا،منڈی میں بروکرز کی خفیہ سرگرمیاں جاری بعض امیدواروں نے اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے نواحی بستیوں ،گنجان آبادیوں میں غریب اور محنت کش طبقہ کے ووٹ خریدنے کے لیے اپنے اپنے بروکرز داخل کر دیئے ہیں جو مختلف طریقوں سے ووٹرز کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انکی خواہشات پوری کرنے کے لیے خرید و فروخت میں مصرو ف ہیں بعض علاقوں میں ووٹرز دو تین امیدواروں کو نوٹوں کے عوض اپنا ضمیر فروخت کرتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ منتخب بلدیاتی نمائندے پابندی کے باوجود انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں الیکشن کیمپین میں مصروف ہیں جس سے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد نا ممکن نظر آ رہا ہے۔