طرابلس(این این آئی)لیبیا میں غیرقانونی طریقے سے یورپ منتقلی کی کوشش کے دوران بند کنٹینر میں دم گھٹنے سے کم سے کم آٹھ تارکین وطن ہلاک اور 90 بے ہوش گئے تاہم دیگر کو بچالیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لیبیا کے سیکیورٹی حکام کا کہنا تھاکہ 90 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے جب کہ آٹھ تارکین وطن دم گھٹنے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے ۔ ان کا تعلق مختلف ملکوں سے بتایا جاتا ہے۔