اسلام آباد (جاوید صدیق) مسلم لیگ (ن) اور بعض دوسری جماعتوں کی طرف سے سینٹ کا اجلاس دوبارہ ریکوزیشن کرنے کا عندیہ دیئے جانے کے بعد بعض پارلیمانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینٹ اجلاس کی ریکوزیشن پر چودہ دن کے اندر فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ سینٹ میں موجود مختلف جماعتوں کی طرف سے ریکوزیشن سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع بھی کرائی گئی تو چیئرمین سینیٹ اس پر چودہ دن کے اندر فیصلہ کرینگے۔ اگر چیئرمین چودہ دن کے اندر اجلاس بلانے کا فیصلہ 25 جولائی کے بعد کرتے ہیں تو اس وقت تک عام انتخابات ہو چکے ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) اور بعض جماعتوں کی انتخابات کی سینیٹ کے ذریعہ مانیٹرنگ کی خواہش پوری نہیں ہو سکے گی۔ چیئرمین سنجرانی ریکوزیشن کے تحت فوری اجلاس شائد نہ طلب کریں۔
سینٹ اجلاس‘ چیئرمین شاید ریکوزیشن پر اجلاس فوری طلب نہ کریں
Jul 18, 2018