پیرس(سپورٹس ڈیسک)عالمی کپ فٹ بال 2018 کا تاج اپنے سرپہ سجانے والی ٹیم فرانس کے سٹار کھلاڑی کائلین مباپے نے اپنی تمام تر ورلڈ کپ کی آمدنی فلاحی ادارے کوعطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈ کپ میں بہترین نوجوان کھلاڑی کا اعزاز پانے والے مباپے کی آمدنی کھیل کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے پریمئرز ڈی کورڈی کو جائے گی جو معذور اور بیمار بچوں کے لیے کام کرتا ہے۔ نوجوان کھلاڑی کو عالمی کپ میں 265000پائونڈز کی آمدنی ہوئی جو بونس کے بعد 384000پائونڈز بنتی ہے جبکہ انہیں عالمی کپ میں ایک میچ کے 17000پائونڈز ملتے تھے۔