آئی جی پنجاب کا سراج رئیسانی، ہارون بشیر کی شہادت پر اظہار افسوس

Jul 18, 2018

لاہور (پ ر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر سید کلیم امام نے سانحہ مستونگ میں نواب سراج رئیسانی اور پشاور میں ہارون بشیر بلور سمیت تمام شہداء کی شہادت پر انتہائی رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب محمد اسلم خان رئیسانی کے نام بھجوائے گئے پیغام میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہید نواب سراج رئیسانی ایک محب وطن دلیر اور پاکستان کے سچے سپاہی تھے سابقہ وفاقی وزیر غلام احمد بلور کو بھجوائے گئے تعزیتی پیغام میں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بیرسٹر شہید ہارون بشیر بلور ایک محب وطن دلیر اور پختون قوم کے لئے ایک ہیرو کی حیثیت رکھتے تھے۔

مزیدخبریں