کراچی(کامرس ڈیسک)دنیا بھر میں کاروباری ادارے اپنی اشیاء کی ترسیلات کو موثر ، زیادہ محفوظ اور بہترین بنانے کے لیے اوریکل بلاک چین کلائوڈ سروس ایڈاپٹر ورژن استعمال کررہے ہیں جو انہیں بلاک چین نیٹ ورک بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے ان کی ترسیلات اور سپلائی چین کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ زیادہ محفوظ بن جاتی ہیں۔عالمی ادارے بشمول عرب اردن انویسٹمنٹ بینک، کارگو اسمارٹ، سرٹیفائڈ اوریجن، انڈین آئل، انٹیلی پوسٹ، ایم ٹی او، نیورو سوفٹ، نائیجیریا کسٹمز، سوف بینگ، سولر سائٹ ڈیزائن، ٹریڈ فن شامل ہیں جو پہلے ہی اوریکل بلیک چین پلیٹ فارم پر کام کررہے ہیں۔ایمن قدومی ، ڈپٹی جنرل منیجر، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ سیکورٹی، عرب اردن انویسٹمنٹ بینک نے کہا کہ اوریکل بلاک چین پلیٹ فارم رقوم کی الیکٹرانک ترسیل میں آسانی مہیا کرتا ہے جس سے لاگت میں کمی، سیکورٹی میں اضافہ اور صارفین کو بہترین خدمات فراہم ہوتی ہیں۔
کاروباری ادارے سیکورٹی اور کارکردگی میں اضافے کے لیے اوریکل بلاک چین کلائوڈ سروس استعمال کررہے ہیں
Jul 18, 2018