کابینہ نےنوازشریف کاٹرائل اوپن کرنےکی منطوری دیدی ہے۔ تفصیلت کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوa جس کے 9 نکاتی ایجنڈے میں نواز شریف کے جیل ٹرائل سے متعلق وزارت قانون و انصاف کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی منظوری بھی شامل ہے۔وفاقی کابینہ نے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن واپس لینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ وزارت قانون و انصاف نے 13 جولائی کو العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا تاہم نگراں حکومت نے اب یہ نوٹی فکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ،فلیگ شپ ریفرنس کےاوپن ٹرائل کی منظوری، وفاقی کابینہ نےجیل ٹرائل کانوٹیفکیشن واپس لینےکی منظوری دے ہے۔