اسلام آباد (این این آئی) وزارت اوورسیز پاکستانی کے دفتر میں چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی بلاک وزارت کے ریکارڈ روم سے اہم دستاویزات چوری کر لی گئی ہیں۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے سیکشن آفیسر منیب شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ کے مطابق 11 جولائی کو وزارت کے ریکارڈ روم سے اہم دستاویزات غائب ہوئیں، ملازمین کے فنڈز سے متعلق اہم دستاویزات چوری کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جہاں چوری ہوئی وہاں کوئی کیمرا نہیں ہے۔ سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔
وزارت اوورسیز پاکستانی کے ریکارڈ روم سے ملازمین فنڈز سے متعلق اہم دستاویزات چوری
Jul 18, 2019