حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟مریم نواز

Jul 18, 2019

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانیوالے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری پر کہا ہے کہ حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔ بدھ کو مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق کی گرفتاری کے ردّ عمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اچھا ہوا مگر اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بیگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائیگا؟۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ ’حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟۔

مزیدخبریں