مبینہ ویڈیوکیس کا تحریری حکم نامہ جاری آئندہ سماعت پراٹارنی جنرل طلب

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے، سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک کیس کی پہلی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ 16جولائی کی سماعت میں درخواست گزاروں کے وکلا کا موقف سنا گیا،آئندہ سماعت پراٹارنی جنرل کا موقف بھی سننا چاہتے ہیں،کیس کی مزید سماعت23 جولائی کو ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن