لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری، خواجہ برادران، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور دیگر کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ متفرق درخواست شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ محمداظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ متفرق درخواست میںقومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پروڈکشن آڈر جاری کرنے سے متعلق معلومات کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھے۔ اس حوالے سے متعلق قانون سازی کی معلومات فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔ سیاستدان قانون کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں۔ عدالت سیاستدانوں کے پروڈکشن آڈر جاری کرنے سے روکے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پروڈکشن آڈر جاری کرنے سے متعلق قانون سازی کی معلومات فراہم کرنے کا حکم دے۔