کراچی (آن لائن) ڈاکٹر عافیہ کی امریکی حراست سے رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ ایک مرتبہ پھر ٹوئٹر پر نمبر1 ’’ٹاپ ٹرینڈ‘‘ بن گیا۔ ٹوئٹر ٹرینڈ شروع ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں عافیہ موومنٹ کے رضاکار #PakistanAwaitsAafia ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ میں شامل ہوگئے۔، جس کے باعث ابتدائی چند منٹوں میں ہی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کا مطالبہ’’ نمبر 1‘‘ ٹوئٹر ٹرینڈ بن گیا۔ یہ سلسلہ کئی گھنٹوں رات گئے تک جاری رہا۔ عافیہ وطن واپسی ٹوئٹر ٹرینڈ کے دوران انتہائی مختصر وقت میں دنیا بھر سے 27 ہزار سے زائد افراد نے رضاکارانہ طور پر حصہ لیا۔