لاہور (سپورٹس ڈیسک) وسیم جعفر اور چمپاکا رامانائیکے رواں ماہ کے آخر میں شیڈول دورہ سری لنکا کیلئے بیٹنگ و بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر ہو گئے۔ دونوں ان دنوں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ہائی پرفارمنس یونٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کنسلٹنٹ نیل مکینزی جن کے معاہدے میں توسیع نہیں کی گئی توقع ہے کہ وہ دورے کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اسلئے وسیم جعفر کو بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ چمپاکا رامانائیکے کورٹنی والش کی جگہ فرائض سر انجام دیں گے۔