لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق انگلش کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ ٹیم کو پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوانے کے بعد حق حاصل کر لیا ہے کہ وہ مستقبل میں ٹیم کی قیادت کے بارے خود فیصلہ کریں۔ مورگن کی زیر قیادت انگلش ٹیم نے 14 جولائی کو نیوزی لینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی 44 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 2023ء میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں مورگن 36 برس کے ہو جائیں گے۔