قومی ٹیم آئندہ ماہ ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

Jul 18, 2019

لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) قومی جوڈو ٹیم ورلڈ جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق چیمپئن شپ آئندہ ماہ 23 سے 28 اگست تک جاپان میں کھیلی جائے گی جس میں پانچ کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے دو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا جاپان میں تربیت حاصل کررہے ہیں اور دونوں کھلاڑی براہِ راست ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑی اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں سے تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ پاکستان سے تین کھلاڑی جاپان کیلئے روانہ ہو ںگے اور باقی دونوں کھلاڑی جاپان سے قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے بعد اولمپکس گیمز کے کوالیفکیشن رائونڈ شروع ہو جائیں گے۔ اس ایونٹ میں شاہ حسین شاہ اور آمنہ طیاڈا سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔

مزیدخبریں