فلور ملز نے آٹے کی قیمت نہ بڑھا کر عوامی خدمت کا حق ادا کر دیا: صوبائی وزیر خوراک

Jul 18, 2019

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق پنجاب کے عوام کی خدمت کا حق ادا کر دیا ہے اور آٹے کی قیمت نہ بڑھنے کا اعلان کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی جی پی آر آفس میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا جس میں چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوس ایشن عاصم رضا اور صدر حبیب الرحمان لغاری کے علاوہ دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی سمیع اللہ چودھری نے کہا حکومت پاکستان کا واضح موقف ہے کہ آٹا میدہ سوجی اور چوکر پر کسی قسم کا کوئی سیلز ٹیکس عائد نہیں ہے حکومت کی جانب سے آٹے روٹی اور نان کی قیمت بھی بالکل نہیں بڑھائی ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ روٹی و نان اور دوسری روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اس موقع پر چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے قابل تحسین کردار ادا کرتے ہوئے آٹا میدہ سوجی اور چوکر پر لگائے جانے والے ٹیکس پر ابہام کو دور کر دیا ہے اور اس ضمن میں تصحیح جاری کر دی ہے چوکر پر بھی 2015ء سے عائد ٹیکس کو بھی ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

مزیدخبریں