مورگن اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، اینڈریو سٹراس

لندن(آئی این پی)سابق انگلش کپتان اینڈریو سٹراس نے کہا ہے کہ ٹیم کو پہلی مرتبہ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنوانے کے بعد حق حاصل کر لیا ہے کہ وہ مستقبل میں ٹیم کی قیادت کے بارے خود فیصلہ کریں۔ مورگن کی زیر قیادت انگلش ٹیم نے 14 جولائی کو نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل میں شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی 44 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔2023 میں شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ میں مورگن 36 برس کے ہو جائیں گے اسلئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ابھی سے ٹیم کے نئے کپتان کے بارے سوچنا شروع کر دیا ہے۔ سٹراس نے اپنے بیان میں کہا کہ مورگن اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد انہوں نے حق حاصل کر لیا ہے کہ وہ خود کپتانی کے بارے فیصلہ کریں۔ اگر مورگن کپتانی جاری رکھنا چاہتے ہیں تو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ان سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن