لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین مرکزی شوریٰ کی رکن طلعت صبوح نے کہا ہے کہ ہمیں آج جدیدجاہلیت کا سامنا ہے جس نے ہمارے ذہنوں کو ٹارگٹ کیا ہے اور ذہنوں میں شکوک پیدا کر دئیے ہیں لیکن یہ بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اسلام کے خلاف کھڑی ہونے والی جاہلیت ہمیشہ ایک ہی رہی ہے یعنی صرف شکلیں بدلی ہیں وژن وہی ہے، ہمیںموجودہ دور کے چیلنجز کا علم اور ان کا مقابلہ کرنے کا ادراک ہونا چاہیئے ۔وہ گزشتہ روز صوبوںکی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ اجلاس میں نگراں مرکزی شعبہ نشر و اشاعت صائمہ افتخار ،صوبائی عہدیداران سعدیہ سیف، صفیہ ناصر، شمائلہ رفیق، امبرین، عالیہ شمیم، ثنا علیم و دیگر نے شرکت کی۔