لاہور(پ ر)قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام یونیسیف کے تعاون سے ابتدائے بچپن کے ماسٹر ٹرینرز کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے82 ماسٹر ٹرینرز نے شرکت کی۔ورکشاپ میں سرکاری اور نجی شعبوں کے ابتدائے بچپن کے ماہرین تعلیم کو بلایا گیا جنہوں نے ان ٹرینرز کو مختلف تعلیمی مہارتوں میں تربیت دی جن میں ابتدائے بچپن کی تعلیمی نفسیات، لکھنے اور پڑھنے کی بنیادی صلاحیتیوں کو سکھانے کے جدید طریقے،نظموں اور کہانیوں کے ذریعے سکھانا، انگریزی اور اردو حروف تہجی اور دوسرے اہم موضوعات شامل تھے۔