لاہور (پ ر) مہنگائی کے جن کو حکومت قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے غربت اور بے روزگاری میںبھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نظر نہیں آ رہی ریاست مدینہ کے دعوے دار حکمران غریب عوام کو فوری ریلیف دیں قادیانوں کی سرگرمیاں اور ریشہ دوانیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں جو آئین پاکستان کی صریحاً خلاف ورزی بلکہ بغاوت ہے ان خیالات کا اظہار جامعہ مرتضائیہ قلعہ شریف میں نیشنل علماء کونسل پاکستان کے خصوصی اجلاس سے قائدین صاحبزادہ مفتی محمد طاہر تبسم قادری صاحبزادہ پیر خلیل احمد مرتضائی پیر سید وسیم السن نقوی ڈاکٹر خادم حسین خورشید علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی اور دیگر نے خطاب کیا۔