اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وفاقی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر منہاج السراج کو ٹوبیکو کنٹرول سیل ( ٹی سی سی) کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ وزارت ہیلتھ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر منہاج السراج ٹوبیکو کنٹرول سیل کے مختلف امور کی دیکھ بھال کریں گے۔